طوطا٬ ایک دلچسپ پرندہ اور چند حیران کن حقائق
طوطا کی آواز اﷲ عزوجل نے حیوانات ،نباتات ،جمادات، چرند پرند کو پیدافرمایا۔جس بھی مخلوق پر غور کریں تو عقل انسانی حیران رہ جاتی ہے ۔ محترم قارئین!!!!! ٹیں ٹیں ٹیں!!!یقیناً آپ یہ آوازیں اچھی طرح جانتے اور پہچانتے ہوں گے۔ ٹیں ٹیں کرنے والا یہ پرندہ مجھے بھی بہت اچھا لگتا ہے۔ آپ اس سے خوب مزے مزے کی باتیں بھی کرتے ہوں گے اور یہ آپ کی نقل اُتارنے کی کوشش بھی کرتا ہوگا؟ کیونکہ نقل اُتارنے میں تو اسکی کوئی مثال نہیں۔ کچھ اندازہ ہوا میں کس کی بات کر رہاہوں ؟اتنا باتونی ہے اتنا باتونی کے بندہ حیران رہ جاتا ہے ۔ ہے نا حیرانی کی بات کہ باتیں تو انسان کرتے ہیں یہ کونسا پرندہ جو باتونی ہے۔ بلکہ ایک اور مزے کی بات بتاؤں اس کی سو سے زیادہ اقسام ہیں سو سے زیادہ !! ہے نا دلچسپ بات !!میں بات کر رہا ہوں اس پرندے کی جس کے بارے میں مختلف محاورے بھی ہم اکثر اپنی گفتگو میں شامل کرتے ہیں ۔طوطہ چشم ۔۔طوطے کی طرح یادکرنا۔طوطا صفت وغیرہ !!! اب پہچان گئے نا! جی ہاں! آج میں آپ کو اسی پرندے کے بارے میں بتاؤں گا۔ یہ وہ پرندہ ہے جو انسان کی گفتگو کو کاپی کرتا ہے ۔اور ان الفاظ کو ادا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یعنی ب...